
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم کے علاقے تاؤبٹ سے دارالحکومت مظفر آباد جانے والی مسافر جیپ دشوار گزار کچے راستے کے باعث بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسافروں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا، اسپتال انتظامیہ نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ دیگر کا علاج جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔