ایم کیو ایم سندھ کو ترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے الطاف حسین

سندھ کے عوام ووٹ لے کر مال بنانے والوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں، عنایت حسین رند


Express Desk April 09, 2013
آپ کی شمولیت سے سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں ختم کرنے میں مدد ملے گی، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا چاہتی ہے۔

وہ نواب شاہ سے سابق رکن سندھ اسمبلی پی پی رہنما عنایت حسین رند اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے ایم کیو ایم میں شمولیت کے اعلان کے بعد نائن زیرو عزیز آباد آمد کے موقع پر ٹیلی فون پر بات چیت کررہے تھے۔ الطاف حسین نے عنایت حسین رند سے سندھی میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی شمولیت سے سندھ کے باشندوں کو تقسیم کرنے کی سازشیں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔لوگ جوق در جوق ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔



انشاء اللہ اگلا وزیر اعلیٰ سندھ ایم کیو ایم کا نمائندہ ہوگا۔ عنایت حسین رند نے کہا کہ میں سندھ دھرتی کا بیٹا ہوںاور میری ایم کیو ایم میں شمولیت سے سندھی مہاجر کا فرق ختم ہوگا، سندھ کے عوام باشعور ہوچکے ہیں وہ اب ووٹ لے کر مال بنانے والوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں