یونان سے بے دخل کئے گئے 4 پاکستانی لاہورایئر پورٹ سے گرفتار

ایف آئی اے نے چاروں مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

چاروں افراد غیر قانونی طور پر ایران سے ترکی اور پھر یونان گئے تھے، ایف آئی اے؛ فوٹوطالب فریدی

ایف آئی اے نے یونان سے بے دخل کئے گئے 4 پاکستانیوں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے لاہور ایئر پورٹ لایا گیا جہاں ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: ایئرپورٹ سےبرقعہ پوش خواتین گرفتار

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یونان سے بے دخل کئے گئے چاروں پاکستانی براستہ ایران، ترکی سے یونان گئے تھے، جہاں وہ پکڑے گئے، چاروں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جاسکے۔
Load Next Story