جان بچانیوالی ادویہ کی قیمتوں میں 20فیصد تک اضافہ متوقع

کل ہونیوالے ڈرگ اتھارٹی کے اجلاس میںناقص دواؤں کے خاتمے کیلیے پالیسی بنائی جائیگی

کل ہونیوالے ڈرگ اتھارٹی کے اجلاس میںناقص دواؤں کے خاتمے کیلیے پالیسی بنائی جائیگی فائل فوٹو

KARACHI:
ملک میں ادویات کی قیمتوں کے تعین کے بارے میں جامع پالیسی وضع کرنے کے سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی پرائسنگ کمیٹی کااجلاس کل وفاقی سیکریٹری امتیازعنایت الہٰی کی زیرصدارت ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کل ہونیوالے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اجلاس میںجان بچانے والی ادویہ کے ساتھ ساتھ نیشنل اورملٹی نیشنل کمپنیوں کی دواؤں کی قیمتوںمیں15 سے 20 فیصدتک اضافہ متوقع ہے۔




ذرائع کے مطابق دواؤں کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کاموقف یہ ہے کہ گزشتہ دس سال سے خام مال،ڈالرکی قمیت میں اضافہ،توانائی بحران اور لیبر کی قیمتوںمیں اضافے کے باوجود قیمتوںمیں اضافہ نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں معیار چیک کرنیوالے ڈرگ انسپکٹروں کی تعداد بڑھانے اورناقص ادویہ کے خاتمے کیلیے پالیسی بھی تشکیل دی جائے گی۔
Load Next Story