ٹائیگر شروف فلموں میں انٹری سے قبل کیسے دکھائی دیتے تھے

ٹائیگر شروف نے فلم ’’دھوم 3 ‘‘میں عامر خان کی تربیت کی تھی


ویب ڈیسک March 30, 2018
ٹائیگر شروف نے فلم ’’دھوم 3 ‘‘میں عامر خان کی تربیت کی تھی - فوٹو: فائل

WASHINGTON DC: نامور بالی ووڈ اداکاراور جیکی شروف کے صاحبزادے ٹائیگرشروف کی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل کی تصاویرسوشل میڈیا میں گردش کررہی ہیں جن میں وہ پرکشش اداکار کے بجائے بالکل ایک عام نوجوان نظر آرہے ہیں۔

لاکھوں دلوں پر حکمرانی کرنے والے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف کی فلم ''باغی 2''آج ریلیز کی جارہی ہے فلم میں ٹائیگر کی فٹنس اور ایکشن اسٹنڈز کی دھوم مچی ہوئی ہے تاہم ٹائیگر ہمیشہ سے اتنے پرکشش اور خوبرو نوجوان نہیں تھے۔



یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں ہیں ٹائیگر کا اصل نام ''جے ہیمنت شروف'' ہے تاہم انہیں ٹائیگر شروف کے نام سے پہچان ملی۔



بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ٹائیگر شروف پرکشش اور خوبرو نوجوان کے بجائے بالکل عام سے نوجوان کی طرح نظرآتے تھے تاہم فلموں میں کام کرنے کیلئے انہوں نے اپنی شخصیت کو مکمل طور پر تبدیل کیا۔



ٹائیگر شروف دیگر اداکاروں کے برعکس سگریٹ اور شراب نوشی سے مکمل طور پر اجتناب برتتے ہیں۔



ٹائیگر کے چاہنے والوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ انہوں نے فلم ''دھوم 3'' میں مسٹر پرفیشکنسٹ عامر خان کی تربیت کی تھی اور ٹائیگر کی دی ہوئی ٹریننگ کی وجہ سے عامر فلم میں بالکل فٹ نظر آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |