شاہ زیب قتل کیساستغاثہ سے گواہ ترک کرنیکی وضاحت طلب
ارشد پپوقتل کیس میں گرفتارملزم 13اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
SUKKUR:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سے ایک گواہ کوترک کرنے کی وجوہات طلب کرلی ہیں۔
پیرکوسماعت کے موقع پراسپیشل پبلک پراسیکیوٹرمنتظرمہدی نے عدالت کو بتایاکہ وہ استغاثہ کے گواہ کامل عرف کامران صدیقی کی شہادت قلمبند نہیںکرانا چاہتے، عدالت نے سماعت منگل کے لیے ملتوی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ اس گواہ کا بیان کیوں قلمبندنہیں کرانا چاہتے۔
اسی عدالت نے لیاری گینگ وارکے اہم کردار ارشد پپو،عرفات اور شیرا پٹھان کے قتل کے مقدمے میں گرفتارملزم عبدالرحمن کو13اپریل تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے،ملزم کوگزشتہ روزگرفتارکیاگیاتھاجبکہ اس سے پہلے اسی مقدمے میں گرفتار شاہجہاں بلوچ اوردیگر کے ریمانڈ میں بھی 13اپریل تک توسیع کردی گئی۔