معروف برطانوی ٹی وی ہوسٹ کی انگلی زرد ہوگئی

شریانوں کے مرض کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا خون ختم ہونے سے رنگ زرد ہوگیا


ویب ڈیسک March 31, 2018
شریانوں کے مرض کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا خون ختم ہونے سے رنگ زرد ہوگیا فوٹو:انٹرنیٹ

برطانیہ کی معروف خاتون ٹی وی میزبان جینی فالکنر نے شریانوں کے مرض سے زرد پڑ جانے والی انگشت کی تصویر شیئر کی جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

ٹی وی ہوسٹ نے رینانڈ نامی مرض سے لڑنے کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور اس سے نجات پانے کے لیے جدوجہد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو بتایا کہ شریانوں کے مرض کی وجہ سے ان کے ہاتھ کی ایک انگلی کا خون ختم ہوکر رنگ زرد ہوگیا۔



رینانڈ بیماری میں انگلیوں کی شریانوں کا شدید کھنچاؤ ہوتا ہے جس سے انگلیوں کی زردی یا نیل پن پیدا ہوتاہے اور کبھی اس کے نتیجے میں گوشت مردہ بھی ہوجاتا ہے۔

انسٹاگرام میں شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی وی ہوسٹ کی ایک انگلی باقی انگلیوں سے بالکل مختلف نظر آرہی ہے کیونکہ اس کا رنگ مکمل طور پر تبدیل ہوکر زرد ہوچکا ہے۔

اس تصویر کو دیکھ کر ان کے مداح حیرت زدہ ہوگئے کہ کس طرح وہ اس بیماری سے دردناک جنگ کررہی ہیں۔ جینی فالکنر 17سال کی عمر سے اس بیماری سے لڑرہی ہیں اور اب ان کی عمر 42 سال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |