مکمل بااختیار ہوں بلوچستان میں امن کیلیے کوشش کرونگا ملک حبیب

بہت سے سیاستدانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں،الیکشن شفاف ہونگے، نگراں وزیرداخلہ


Monitoring Desk April 09, 2013
حالات شفاف الیکشن کی طرف نہیں جا رہے:اختر مینگل، ’’کل تک‘‘ میں جاوید چوہدری سے گفتگو فوٹو : فائل

نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب خان نے کہا ہے کہ میں مکمل طورپر بااختیار ہوں اور بلوچستان سمیت تمام صوبوں کا بہت جلد دورہ کر کے انکی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کرونگا۔

شفاف الیکشن کیلیے ہر ممکن اقدامات کرونگا۔ پیر کو ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''کل تک'' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم اور الیکشن کمشن کیطرف سے مجھے مکمل اختیارات اور حمایت حاصل ہے، حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج کی خدمات حاصل کی جائیں گی، مجھے نہیں پتہ کہ بلوچستان میں کس قسم کا فوجی آپریشن ہو رہا ہے، میں اگلے ہفتے کوئٹہ میں بلوچ قیادت سے ملاقات کر کے انکے خدشات دور کرنے کی کوشش کروں گا۔



لاپتہ افراد کا کیس عدالت میں ہے اور عدالت کے مطابق اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی جادو کا چراغ تو نہیں لیکن میں ایمانداری سے کہتا ہوں کہ بلوچستان میں قیام امن کیلیے پوری کوشش کرونگا۔ اگر کوئٹہ یا کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ ہے تو اس پر اتفاق رائے سے عمل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔، بہت سے سیاستدانوں کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی اطلاعات ہیں، تاہم انکی حفاظت کیلیے کوشش کر رہے ہیں۔ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

میں نے کسی سابق وزیر کو کوئی گاڑی دی ہے نہ ہی واپس لی ہے۔ بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ سردار اختر مینگل نے کہاکہ بلوچستان سے سیکڑوں لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں، لوگ اغوا ہو رہے ہیں،سیکڑوں لاپتہ ہیں، ان حالات کے ذمے دارکسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تو پھر حالات کیسے تبدیل ہونگے، حالات اقدامات کرنے سے ہی ٹھیک ہونگے ، یہ کسی چھومنتر سے ٹھیک ہونیوالے نہیں۔ اخترمینگل نے کہا کہ اگر نگراںحکومت بااختیار ہے تو ہم اپنے مطالبات انکے سامنے پیش کر دیں گے، تاہم بلوچستان میں اسوقت بھی فوجی آپریشن جاری ہے، حالات شفاف انتخابات کیطرف نہیں جا رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں