فیس بک اسکینڈل کے بعد ایپل کا نیا ڈیٹا پرائیویسی سافٹ ویئر متعارف
صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنا ایپل اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیو کردیں
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 11.3 متعارف کرادیا۔
فیس بک پرائیویسی اسکینڈل سامنے آنے کے بعد 'ایپل' نے نیا آئی او ایس 11.3 متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے صارفین بہترین انداز میں اپنا ذاتی ڈیٹا کنٹرول کرنے سمیت محفوظ انداز میں استعمال کرسکیں گے۔
آئی او ایس 11.3 میں صارفین کو ایپل کے ساتھ اپنا ذاتی ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق مزید معلومات اور آپشنز دیے گئے ہیں۔ اس میں صارفین کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنا ایپل اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا غیر فعال (ڈی ایکٹیو) کرسکتے ہیں جس کے بعد ایپل اپنے صارفین کا ڈیٹا پراسس نہیں کرسکے گا۔
جدید سافٹ ویئر میں نئے ایموجی کریکٹرز، ریئلٹی فیچرز کی بہترین مینجمنٹ اور دیگر ضروری ٹولز اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں۔
آئی او ایس 11.3 اور میک او ایس 10.13.4 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ ڈیٹا مینجمنٹ ہے۔ جب صارفین اس سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کریں گے تو ان کے سامنے نئے ڈیٹا پرائیویسی انفارمیشن سے متعلق صفحہ کھلے گا جس میں بہترین انداز میں ڈیٹا مینجمنٹ کی معلومات دستیاب ہوں گی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم پرائیویسی پر یقین رکھتے ہیں کیونکہ یہ صارف کا بنیادی حق ہے اسی وجہ سے ایپل کی پراڈکٹ اس طرح ڈیزائن کی گئی ہیں جس میں کم سے کم ذاتی ڈیٹا حاصل اور اس کا استعمال کیا جاتا ہے، رواں ماہ مئی سے ایپل آئی ڈی ویب سائٹ پر نئے پرائیویسی مینجمنٹ ٹولز متعارف کرائے جائیں گے تاکہ صارفین ایپل سے اپنے ڈیٹا کی ایک کاپی حاصل کرسکیں جب کہ ڈیٹا میں تبدیلی، اکاؤنٹ ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹو کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔
آئی او ایس 11.3 اپ ڈیٹ کرنے کی صورت میں بیٹری سے متعلق ایک فیچر موجود ہوگا جس میں بیٹری کی صحت اور اس کی سروس کی ضرورت کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔
یہ فیچر آئی فون 6 اور اس کے بعد آنے والے فونز کے لیے قابلِ استعمال ہوگا۔ سیٹنگز میں جانے کے بعد اسے بیٹری آپشن پر کلک کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پرائیویسی فیچرز

بیٹری پرفارمنس