کوئٹہ میں ہر 10 میں سے تین افراد گردے کے مرض کا شکار ہیں طبی ماہرین

پانی کی کمی اور کولڈ ڈرنکس کا بڑھتا ہوا استعمال گردے کے امراض کی وجہ ہیں، ماہرین

پانی کی کمی اور کولڈ ڈرنکس کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے گردے کے مرض میں اضافہ ہورہا ہے، طبی ماہرین (فوٹو: فائل)

ماہرین طب نے کہا ہے کہ پانی کی کمی اور کولڈ ڈرنکس کے زیادہ استعمال کی وجہ سے کوئٹہ میں ہر 10 میں سے 3 افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہیں۔

گردے کے امراض اور پتھری کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ شعور بیداری تقریب میں ماہرین گردہ و مثانہ ڈاکٹر سلمان، شہزاد اور قاضی نواز نے بتایا کہ شہری آلودہ اور بغیر اُبالے پانی استعمال کرنے سے گردے کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔


ماہرین گردہ و مثانہ ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ گندا پانی استعمال کرنے والے پانچ بڑے شہروں میں کوئٹہ شامل ہے سریاب روڈ، خروٹ آباد، خالق آباد، سرکی روڈ، پشتون آباد اور اندرون شہر فاطمہ جناح روڈ سمیت اکثر علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے جو تناسب نکالا گیا اس کے مطابق ہر 10 میں سے 3 افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں اس حوالے سے شعور اُجاگر کیا جائے۔

ڈاکٹر سلمان نے بتایا کہ پانی کا کم استعمال اور کولڈ ڈرنکس کی زیادتی سے گردوں کے انفیکشنز اور پتھری جیسے امراض بڑھ رہے ہیں روزانہ 18 سے 20 گلاس پانی نہ استعمال کرنے والے افراد گردے کی پتھری میں مبتلا ہورہے ہیں۔
Load Next Story