شاہد کپور ’ کبڈی ‘ کے لئے تیار

شاہد کپور ان دنوں فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


ویب ڈیسک March 30, 2018
شاہد کپور ان دنو‏ں فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کے بعد شاہد کپور بھی کبڈی کے لئے تیار ہو گئے ہیں۔

بالی ووڈ میں شرمیلے و خوبرو اداکار شاہد کپور نے فلم حیدر، اڑتا پنجاب اور پدماوت میں اپنی منفرد اداکاری سے بالی ووڈ میں اپنا لوہا منوایا جب کہ اپنی حالیہ فلم 'پدماوت' کی کامیابی کے بعد وہ ہدایت کاروں کی پہلی ترجیح بھی بن گئے ہیں اور اب اپنے مداحوں کے سامنے آنے کے لئے کبڈی کرنے کے لئے بھی تیار ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور نے گزشتہ روز فلم 'رنگ دے بسنتی' اور 'فنے خان' کے ہدایت کار و فلمساز راکیش اوم پرکاش مہرا سے ان کے گھر میں ملاقات کی اور اس طویل ملاقات میں فلم 'کبڈی' کے اسکرپٹ پر بات کی گئی جس کے بعد شاہد کپور نے فلم کے لئے حامی بھی بھرلی ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bg7i5o_nd-P/"]

ذرائع کے مطابق شاہد اور پرکاش مہرا کی یہ میٹنگ کافی عرصے سے جاری تھی اور شاہد کپور اس پروجیکٹ میں خاصی دلچسپی بھی لے رہے ہیں اور آخرکار انہوں نے فلم کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ہے، اب صرف آفیشل کی جانب سے اعلان کا انتظار باقی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد کپور کو معاوضہ بڑھانا مہنگا پڑگیا

واضح رہے کہ اداکار شاہد کپور ان دنوں فلم 'بتی گل میٹر چالو' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ان کے مد مقابل یمی گوتم اور شردھا کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں