کترینہ کی بہن بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار

ایزا بیل کیف کی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایزا بیل کیف کی فلم ’ٹائم ٹو ڈانس‘ 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو: فائل

لاہور:
بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کے بعد اُن کی بہن ایزابیل کیف نے انڈسٹری میں ڈیبیو کی تیاری کرلی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بھارت کی مقامی اداکاراؤں کے علاوہ سنی لیون، جیکولین فرننڈس ،نرگس فخری اور باربی ڈول کترینہ کیف کی صورت میں غیر ملکی اداکاراؤں کا بھی راج ہے جب کہ انڈسٹری کے تمام بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے والی کترینہ کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور وہ گزشتہ کئی سال سے اپنی بہن کو بھی انڈسٹری میں لانے کی تیاریاں کررہی تھیں جس میں اب انہیں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹینلے ڈی کوسٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ' ٹائم ٹو ڈانس' میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف ڈیبیو کریں گی جب کہ فلم میں اُن کے مدمقابل معروف اداکار ادتتیا پنچولے کے بیٹے سورج پنچولی ہیرو کے فرائض انجام دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق فلم 'ٹائم ٹو ڈانس' میں ایزابیل ہوٹل ڈانسر اور ادتتیا پنچولی اسٹریٹ ڈانسر کا کردار ادا کریں گے جب کہ فلم کی شوٹنگ اگلے ہفتے لندن میں شروع کی جائے گی اور 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


سورج پنچولی نے بھی سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر فلم 'ٹائم ٹو ڈانس ' میں اپنی اور ایزا بیل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سب لوگ اس فلم کے لئے تیار ہو جائیں۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bg6cSpEFoeG/"]

دوسری جانب اداکارہ کا ایزابیل کیف کا کہنا ہے کہ 'میں بالی ووڈ کی فلم میں پہلی بار کام کرنے کے لئے مزید انتظار نہیں کر سکتی اور 50 روز تک شوٹنگ کے لئے لندن میں ہی رہیں گے اور اور شوٹنگ مکمل کرکے ہی واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایزا بیل کو فلم 'لوراتری 'سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کے مدمقابل ڈیبیو کرانے کی خریں زیر گردش تھیں۔
Load Next Story