ڈی آئی خان میں پولیس وین کے قریب دھماکا 3 اہلکار شہید
پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا، پولیس کا موقف
ISLAMABAD:
ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کے قافلے میں شامل پولیس وین کے قریب دھماکے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل کے اسکواڈ میں شامل وین کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ڈی پی او کے گن مین سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 اہلکار دم توڑ گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔