ادارہ نورحق میں اجلاس سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی

مختلف سیاسی جماعتیںکئی گھنٹوںبعدبھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکیں .


Staff Reporter April 09, 2013
جے یو پی،مسلم لیگ ف اورن،سنی تحریک بھی مذاکرات میں شامل تھیں. فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے مرکز ادارہ نورحق میں مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے اجلاس کئی گھنٹوں تک جاری رہنے کے بعد کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔

اجلاس میں شریک جماعتوں میں مختلف نشستوں پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔ سیٹ ایڈجسمنٹ کے لیے اجلاس 11اپریل کو دوبارہ طلب کرلیاگیا۔ اجلاس کی صدارات جماعت اسلامی کے رہنما محمدحسین محنتی کر رہے تھے جبکہ دیگر جماعتوں میں جمیعت علمائے پاکستان، جمیعت علمائے اسلام(ف)، مسلم لیگ فنکشنل، مسلم لیگ(ن)، سنی تحریک اور سندھ یونائٹڈ پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔



طویل اجلاس کے بعد مختلف نشستوں پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ این اے 250 پر مسلم لیگ(ن)، مسلم فنکنشنل اور جماعت اسلامی نے اپنے امیدوار دستبردار کرنے سے انکار کردیا جبکہ دیگر نشستوں پر بھی اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں