’’ کے الیکٹرک ‘‘ کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک کو فروخت

نجکاری کمیٹی کااجلاس،کے الیکٹرک میں حصص کی فروخت کیلیے سرٹیفکیٹ کے اجراکیلیے کابینہ کی منظوری لازمی ہوگی


Numainda Express March 31, 2018
کابینہ کمیٹی کااسٹیل ملز اور پی آئی اے کی تشکیل نوکابھی جائزہ، اسپانسرنگ ڈویژنوںکومربوط انداز میں دوبارہ تجاویز دینے کی ہدایت۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی (سی سی او پی) نے کے ای ایس ای پاور لمیٹڈ کی جانب سے کے الیکٹرک لمیٹڈ میں اس کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کیلیے مشروط طور پر نیشنل سیکیورٹی سرٹیفکیٹ کے اجراکا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت ہوا جس میں کے ای ایس ای پاور لمیٹڈ کی جانب سے کے الیکٹرک لمیٹڈ میں اس کے حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور کو فروخت کے معاملے پر غور ہوا اور وفاقی کابینہ کی توثیق سے مشروط نیشنل سیکیورٹی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا فیصلہ کیاگیا۔

کابینہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز لمیٹڈکی نجکاری اور پی آئی اے سی ایل کی تشکیل نو سے متعلق مختلف امور کا بھی جائزہ لیا،کمیٹی نے اسپانسرنگ ڈویژنوں سے کہاہے کہ وہ اس بارے میں پہلے کے فیصلوں کی روشنی میں جامع اور مربوط انداز میں تجاویز دوبارہ پیش کریں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں