بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش برآمد

کوسٹ گارڈ کی ملاں شیپ پسنی بلوچستان میں ساحل سمندر کے قریب کارروائی


Staff Reporter March 31, 2018
مالیت عالمی منڈی میں 10ارب سے زائد ہے،ڈی جی کاجوانوں کیلیے انعام کااعلان۔ فوٹو: فائل

کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش قبضے میں لے لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ڈی جی کوسٹ گارڈ کی ہدایت پر مختلف موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ، مشکوک مقامات کی نگرانی کے دوران ملاں شیپ پسنی بلوچستان میں ساحل سمندر کے قریب 8ہزار کلو حشیش برآمد کی گئی جومختلف مقامات پر پہاڑیوں اور کھائیوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہوناتھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں 10ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں