گجرات میں ایک شخص نے خاندان کے 5 افراد کوقتل کرکے خودکشی کرلی

مرنے والوں میں چاربچے، خاتون اورمرد شامل ہے، پولیس

اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ فوٹواسکرین گریب

بھدرمیں خون کی ہولی کھیلی گئی جہاں خاندان کے 5 افراد کو قتل کرکے محنت کش نے خود کشی کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گجرات کے علاقے بھدرمیں 45 سالہ مبشرنامی شخص نے اپنی 7 سالہ بیٹی مناہل ایمان، 6 سالہ فاطمہ، 3 سالہ زین، 6 سالہ ہاشراور30 سالہ بھاوج مقدس کو گولیاں مارنے کے بعد خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ اہل خانہ کی اطلاع پرپولیس فوری طورپرپہنچی اورلاشوں کوتحویل میں لے کراسپتال منتقل کردیا۔


اہل علاقہ کے مطابق ملزم کا بھائی مدثر روز گار کے سلسلہ میں بیرون ملک دبئی میں مقیم ہے، ملزم مبشر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں جس سے اسکی بیویوں نے علیحدگی اختیارکرلی تھی اور وہ تیسری شادی کرنے کا خواہشمند بھی تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم مکمل تفتیش کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات سامنے آئیں گی۔
Load Next Story