قومی ٹینس سارہ محبوب لیڈیز سنگلز ٹائٹل لے اڑیں
فائنل میں سارہ منصور کو شکست، مینز سنگلز اور دیگر فائنلز آج کھیلے جائیں گے
شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ میں لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل سارہ محبوب نے اپنے نام کرلیا۔
پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 7 روزہ ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔
مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو 6-3، 6-3 سے مات دی، دوسرے سیمی فائنل میں محمد عابد نے شہزاد خان کے خلاف 3-6،6-4 اور 7-6 سے فتح حاصل کرتے ہوئے مین فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔
لیڈیز سنگلز کے فائنل میں سارہ محبوب نے زبردست مقابلے کے بعد سارہ منصور کو6-1، 7-6سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنل میں ثاقب عمر نے احمد کامل کو 6-3،2-6 اور6-1 سے ہرایا، دوسرے سیمی فائنل میں نعمان آفتاب نے عاقب عمر کو 6-3 اور6-3 کے یکساں مارجن سے شکست دیتے ہوئے فائنل میںجگہ بنائی۔
انڈر 12 کے پہلے سیمی فائنل میں حامد اسرار نے احتشام کو 8-5جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بلال نے محمد حذیفہ کو 8-5 سے ہرا کر فائنل میںرسائی حاصل کی۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اور پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سی ای او رشید ملک کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ انتہائی بہتر طریقے سے کھیلا گیا۔ فائنلز آج 3 بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ اور میرک مکینز مہمانان خصوصی ہوں گے۔