آسٹریلوی ’چیٹرز‘ کے لیے بھارتی کرکٹرز کے دل میں ہمدردی جاگ اٹھی
مجھے اسمتھ ’ چیٹر ‘ دکھائی نہیں دیتا، میں اس پر کرپٹ کا الزام نہیں لگاؤں گا، گوتم گمبھیر
بھارتی کرکٹرز نے بال ٹیمپرنگ میں پکڑے جانے والے آسٹریلوی پلیئرز سے ہونے والے برتائو پر اظہار ہمدردی کیا ہے۔
اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا کہ اسمتھ پر 12 ماہ پابندی کی سزا کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام ٹیمیں لازمی طور پر ریورس سوئنگ کرتی ہیں، یہ میچ فکسنگ جیسا جرم نہیں ہے، انھوں نے ایک اور ٹویٹ میں اس سزا کو ' مذاق ' بھی لکھا۔
اسی طرح گوتم گمبھیر نے لکھاکہ اسمتھ اور وارنر نے گذشتہ دنوں کرکٹ آسٹریلیا سے پلیئرز کے معاوضے بڑھوانے کیلیے آواز بلند کی تھی، کہیں اسی وجہ سے تو اتنی سخت سزا نہیں دی۔
انھوں نے مزید کہا کہ مجھے اسمتھ ' چیٹر ' دکھائی نہیں دیتا، میں اس پر کرپٹ کا الزام نہیں لگاؤں گا، وہ اپنے ملک کیلیے ٹیسٹ میچ جیتنا چاہتا تھا تاہم اس کا طریقہ کار درست نہیں ہے۔