سیریز سے قبل گرین شرٹس کی مشقوں میں تیزی آگئی

بیٹسمینوں نے دل کھول کرجارحانہ اسٹروکس کھیلے، اوپنرز نے طویل سیشن کیا


Sports Reporter March 31, 2018
ہیڈ کوچ آرتھر سمیت مینجمنٹ اور کپتان ممکنہ بیٹنگ آرڈر کا پلان بناتے رہے۔ فوٹو: پی سی بی

PARIS, FRANCE: ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل گرین شرٹس کی مشقوں میں تیزی آگئی۔

حال ہی میں مکمل ہونے والی پی ایس ایل میں قومی کرکٹرز ایکشن میں تھے،وقت کم ہونے کی وجہ سے طویل تربیتی کیمپ کا انعقاد بھی ممکن نہیں تھا، لہٰذامنتخب اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو صرف 3دن کیلیے نیشنل اسٹیڈیم ٹریننگ کیلیے بلایا گیا۔

گزشتہ روزدوسرے روز بھی شام 4سے رات 7بجے تک پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا،وارم اپ اور رننگ سے آغازکے بعد کرکٹرز نے فیلڈنگ سیشن میں لہوگرمایا، نیٹ پر جارحانہ اسٹروکس کھیلنے پر توجہ دی گئی۔

اوپنرز فخرزمان اور احمد شہزاد کے بعد بابر اعظم نے بھی فاسٹ اور اسپن بولنگ کا سامنا کیا،دیگر بیٹسمین بھی باری باری نیٹ میں آئے اور اپنا فٹ ورک بہتر کیا۔

ڈیبیو کے منتظر آصف علی اور حسین طلعت بھی کوچز کی توجہ کا مرکز بنے،بولرز میں عثمان شنواری اور راحت علی نے طویل اسپیل کیا،نوجوان پیسر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی لائن درست رکھنے کیلیے بغیر بیٹسمین کے وکٹ پر الگ سیشن بھی کیا۔

دوسری جانب ہیڈ کوچ مکی آرتھر سمیت مینجمنٹ اور کپتان سرفراز احمد ممکنہ بیٹنگ آرڈر کے پلان پر بھی غور کرتے رہے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کے ڈراپ جبکہ آصف علی اور حسین طلعت کی اسکواڈ میں پہلی بار شمولیت کی وجہ سے سینئرز کے بیٹنگ نمبرز میں تھوڑی بہت تبدیلی کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں