پاکستان کے پاس ٹاپ پوزیشن مضبوط کرنے کا موقع

تینوں ہوم میچز میں فتح درکار، ناکامی پر رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا


Sports Desk March 31, 2018
تینوں ہوم میچز میں فتح درکار، ناکامی پر رینکنگ میں تنزلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فوٹو: فائل

JAKARTA: ویسٹ انڈیز سے ٹوئنٹی 20 سیریزمیں پاکستان کے پاس اپنی ٹاپ پوزیشن کو مستحکم کرنے کا موقع موجود ہوگا۔

سردست پاکستان 126 پوائنٹس لے کر سرفہرست اورویسٹ انڈین ٹیم 115 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچزکی سیریز یکم سے3اپریل تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی،آسٹریلیا پاکستان کے مساوی 126 پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پر ہے،اعشاریائی فرق نے سرفراز الیون کو کینگروز پرفوقیت دلائی۔

کیریبیئن ٹیم سے سیریزمیں 3-0 سے کامیابی پاکستان کو آسٹریلیا پر 4 پوائنٹس کی واضح سبقت دلا دے گی، کینگروزنے گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ٹوئنٹی 20 سیریز جیت کر پاکستان پر دبائو بڑھا دیا تھا، تینوں میچز میں ناکامی کی صورت میں ویسٹ انڈین ٹیم 111 پوائنٹس ہونے پر ساتویں پوزیشن پر جا سکتی ہے، 2-1 کے مارجن سے کامیابی پرپاکستان کی پوزیشن اورپوائنٹس میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

ویسٹ انڈیز کی 2-1 سے فتح پر گرین شرٹس کے پوائنٹس کم ہوکر123 اورحریف کے بڑھ کر 119 ہوجائیں گے،البتہ اس کی پوزیشن پانچویں ہی رہے گی، جیسن محمد کی زیرقیادت پاکستان آنے والی مہمان ٹیم نے اگر سیریز کے تینوں میچز اپنے نام کرلیے تو پھر وہ پاکستان سے آگے نکل سکے گی، اس صورت میں مہمان ٹیم کے پوائنٹس بڑھ کر 122 اور پاکستان کے 120 رہ جائیں گے۔

فی الوقت بھارت 124 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہے، نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس جوڑ کر چوتھی پوزیشن پر فائز ہے، 114 پوائنٹس کے حامل انگلینڈ نے چھٹی پوزیشن سنبھال رکھی ہے، جنوبی افریقہ 111 ساتویں، سری لنکا 89 آٹھویں، افغانستان 88 نویں اور بنگلہ دیش 77 دسویں نمبر پر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں