اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے ملالہ یوسفزئی

سوات جنت کاٹکڑا ہے اور سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کےباعث یہاں امن قائم ہوا، ملالہ یوسفزئی


ویب ڈیسک March 31, 2018
ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں فوٹوفائل

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مجھے اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے اور میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس ضرور آؤں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی سوات آمد کے موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ ملالہ سوات میں آبائی گھر بھی گئیں اورسہیلیوں کی دعوت پران سے ملاقات بھی کی۔ ملالہ یوسفزئی پاکستان کے 4 روزہ دورے پرہیں جہاں ان کے اعزاز میں گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔

کیڈٹ کالج سوات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے کہا کہ میں ساڑھے 5 سال بعد سوات آئی ہوں، یہاں پہنچ کر میری خوشی کی کوئی انتہا نہیں، سوات جنت کاٹکڑا ہے، سیکیورٹی فورسزکی قربانیوں کےباعث یہاں امن قائم ہوا، اپنی سرزمین اور ثقافت پر فخر ہے، تعلیم مکمل کرنےکےبعد واپس آؤں گی۔



اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان واپس جاؤں

واضح رہے کہ ملالہ یوسفزئی پر2012 میں اسکول سے واپسی پرطالبان کی جانب سے قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد علاج کی غرض سے وہ برطانیہ چلی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں