واٹر کمیشن کا چینی کمپنیوں کو ادائیگی روکنے کا حکم
ڈی ایم سیزمیں1380جعلی ملازمین ہیں،سیکریٹری بلدیات کاانکشاف
پانی، صحت اور صفائی سے متعلق سپریم کورٹ کے قائم کردہ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کچرا اٹھانے والی چین کی کمپنیوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے اور 24 گھنٹے میں مسائل حل کرنے کا حکم دے دیا۔
واٹرکمیشن کی کارروائی جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں ہوئی کچرا اٹھانے والی چینی کمپنی کے عہدیداران بھی کمیشن میں پیش ہوئے ایم ڈی سائٹ، ایس ایس پی غربی، چینی کمپنی کی نمائندہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے حکام، کراچی کے تمام ڈی ایم سیز کے چیئرمین بھی کمیشن میں پیش ہوئے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے موقف اختیار کیا ہمارے پاس کچرا اٹھانے کی مشینری نہیں ہمارا سولڈ ویسٹ مینجمنٹ پر شدید اعتراض تھا انتہائی مجبوری میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو قبول کیا۔
کمیشن سربراہ نے استفسار کیا کہ آپ کی مجبوریاں کیا ہیں سندھ حکومت سے آپ کے کیسے تعلقات ہیں ضلع وسطی میں ہر جگہ کچرا پڑا ہے 1209 جھاڑو دینے والوں میں سے کتنے مسلمان ہیں، ریحان ہاشمی نے بتایا 200 مسلمان جھاڑو دینے والے ہیں، کمیشن نے ریمارکس دیے کیا مسلمان گٹر صاف کرتے ہیں انھیں فوری نکالیں۔
کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے کہا کہ سیاسی بھرتیاں ہوں گی تو معاملات خراب ہوں گے کمیشن نے استفسار کیا سویپرز کی پوسٹ پر مسلمان کیسے بھرتی ہوئے، ضلع وسطی میں جا کر دیکھیں کہیں صفائی نہیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے موقف اختیار کیا کہ ملازمین کی کمی کا سامنا ہے۔
سیکریٹری بلدیات محمد رمضان نے موقف اختیار کیا کہ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنوں کے 50 فیصد ملازمین نوکری پر آتے ہی نہیں ملازمین کی کمی کا معاملہ بعد میں جو ہیں وہ تو نوکری پر آئیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ نکاسی آب کے نظام کی خرابی کے باعث سڑکیں تباہ ہورہی ہیں کچرا نہ اٹھائے جانے پر شہری سڑکوں پر کچرا پھینک رہے ہیں۔
ڈی ایم سیز کے فنانس افسران نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ہوتا ہے مگر دینے کے لیے رقم نہیں سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ وائٹ کالر سویپرز ڈی ایم سیز کی پیداوار ہے سیکریٹری بلدیات نے اعتراف کیا کراچی میں سیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں وائٹ کالر سویپرز بھرتی کیے گئے ہیں کمیشن نے ریمارکس دیے کہ ان سیاسی بھرتیوں کو آپ نے قانونی حیثیت نہیں دی۔
سیکریٹری بلدیات نے اعتراف کیا کراچی کیا پورے سندھ میں وائٹ کالر سویپرز تعینات ہیں سیکریٹری بلدیات نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنوں کے 13000 ملازمین میں سے 1380 ملازمین جعلی نکلے ہیں کمیشن نے استفسار کیا آپ ان جعلی ملازمین کو نکالتے کیوں نہیں؟ سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ ڈی ایم سیز مزید بھرتیوں کا مطالبہ کررہی ہیں پہلے موجودہ ملازمین نوکری پر آتے نہیں۔
چینی کمپنی کے ٹھیکے دار کمیشن کے سامنے پیش ہوئے کمیشن نے ریمارکس میں کہا کہ ضلع جنوبی میں چین کی کمپنی کی کارکردگی صفر ہے کمیشن نے چینی کمپنی کے ٹھیکیدار سے سوال کیا آپ کے پاس کچرا اٹھانے والی کتنی گاڑیاں ہیں کمپنی کے ٹھیکیدار نے بتایا 90 گاڑیاں کچرا اٹھارہی ہیں کمیشن نے ریمارکس دیے یہ 90 گاڑیاں کہاں ہیں یہ گاڑیاں کب کہاں سے کچرا اٹھاتی ہیں تفصیلات پیش کریں جب تک گاڑیوں کی تفصیل پیش نہیں کی جائے گی ٹھیکیدار یہاں سے نہیں جائے گا۔
کمیشن کے سامنے چین کی کمپنی کا چینی افسر اور ترجمان پیش ہوئے چین کی کمپنی کے منیجر کے پیش ہونے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالک کہاں ہے کیوں پیش نہیں ہوا یہ کمپنی کہاں ہے، لگتا ہے یہ کمپنی ادھر ادھر ہے کمیشن کے سامنے سیکریٹری بلدیات محمد رمضان چین کی کمپنی کے خلاف بول پڑے اور کہا کہ یہ ایجنٹ ہیں اصل مالکان کا پتہ نہیں۔
کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے مالک کو کہیں کل پیش ہو کیا تماشا بنایا ہوا ہے کمیشن نے کچرا اٹھانے والی کمپنی کی ادائیگی بند کرنے کی ہدایت کردی کمیشن نے ریمارکس دیے چین کی کمپنی کو رقوم کون اور کہاں سے دیتا ہے ادائیگیاں فوری بند کریں۔
سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ ضلع شرقی میں بھی یہی کمپنی کچرا اٹھارہی ہے منیجر کمپنی نے بتایا کہ چین کی کمپنی کا مالک عبدالعزیز ہے جو چینی باشندہ ہے دوسری چین کی کمپنی کے سی ای او کمیشن کے سامنے پیش ہوئے سی ای او نے بتایا کہ ملیر اور ضلع غربی سے کچرا اٹھارہے ہیں دونوں اضلاع میں 80 گاڑیاں کچرا اٹھا رہی ہیں۔
کمیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملیر کی میں سٹرک پر کچرا خود دیکھا کمیشن نے ریمارکس دیے کہ آپ کی کارکردگی بھی اطمینان بخش نہیں سی ای او نے کہا کہ ملازمین اور ڈرائیوروں کو تربیت کی ضرورت ہے چین کی خاتون سی ای او نے کہا کہ میں انھیں کہتی ہوں کہ کام ایسے کرو مگر ملازمین کام نہیں کرتے کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے تحریری شکایت کی؟
سی ای او نے کہا کہ متعلقہ حکام کو بار بار لکھ کردیا ملازمین اور ڈرائیور تعاون نہیں کرتے سیکریٹری بلدیات نے بتایا کہ ہم ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو یونین اڑے آجاتی ہے کمیشن نے سیکریٹری بلدیات کو حکم دیا کہ آپ 24 گھنٹوں میں مسئلہ حل کریں کمیشن سربراہ نے استفسار کیا کہ کیا تھانے بند ہو گئے ہیں جو ملازمین دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کرائیں چین کی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ ہمیں اور ہمارے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں اہل خانہ کو واپس چین بھیج دیا ہے۔
کمیشن نے ایس پی غربی کو حکم دیا آپ فوری کارروائی کریں اور دھمکیاں دینے والے ملازمین کو گرفتار کریں چین کی کمپنی کے افسران نے بتایا کہ ڈی ایم سیز کے ملازمین صرف 2 گھنٹے کام کرتے ہیں اور تنخواہ پوری مانگتے ہیں ان ملازمین کے پیچھے یونین کا ہے اس حوالے سے چیئرمین بلدیہ غربی نے بتایا کہ ملازمین 12 بار ہڑتال کرچکے ہیں یہ مافیا ہے۔
کمیشن نے ریمارکس دیے ملیر میں اتنی گندگی کیوں ہے شاہراہ فیصل پر کچرا پڑا ہے سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ کچرا اٹھانے کا معاملہ پیچیدہ ہے چین کی کمپنی کے عہدیداروں نے کہا کہ ہمیں کچرے کی مقدار کا ہدف دیا جاتا ہے ہم ہدف پورا کررہے ہیں سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی ہدف پورا ہونے کے بعد جو کچرا بچ جائے گا وہ کہاں جائے گا۔
کمیشن نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی جمعرات تک تمام مسائل حل کریں 5 اپریل تک تمام معاملات حل کرکے رپورٹ پیش کریں کمیشن نے چین کی کمپنی کے مالک کو بھی اگلی سماعت پر طلب کرلیا سائٹ میں پانی چوری سے متعلق معاملے پر کمیشن نے ایس پی غربی سے مکالمے میں کہا کہ جہاں پانی کی لائن بچھائی جاتی ہے ایس ایچ او ہلتا نہیں ایس پی غربی نے کہا کہ ہم واٹر بورڈ حکام سے کہتے ہیں کہ پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات میں مدعی بنیں واٹر بورڈ حکام مدعی نہیں بنتے جس کے باعث مقدمہ کمزور ہوجاتا ہے۔
کمیشن کے سربراہ نے ایس پی سے استفسار کیا کہ کل رات سائٹ میں پانی کی غیرقانونی لائن ڈالی جا رہی تھی سیکریٹری بلدیات نے کہا کہ جو پانی چوری کررہے ہیں پولیس ان کے خلاف تحقیقات کرے خواہ واٹر بورڈ، سندھ حکومت کے ملازمین پانی چوری میں ملوث ہوں ایکشن لیا جانا چاہیے۔
کمیشن کے روبرو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں ترقیاتی کاموں میں گھپلوں کے معاملے جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کی انتہا ہے خدا کا خوف کریں کام شروع کرنے سے قبل ہی ادائیگیاں کیسے کی جارہی ہیں کیوں نہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسران کو جیل بھیج دیں ان کے کاغذوں میں سارے منصوبے بن چکے زمین پر کچھ نہیں ہے کمیشن نے حکام سے رپورٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 5 اپریل تک ملتوی کردی۔