جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد

فیصل آباد پولیس اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام


ویب ڈیسک March 31, 2018
فیصل آباد پولیس اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام فوٹو:فائل

جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے قاتل اب تک قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔

فیصل آباد میں تین روز قبل جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا تھا۔ طالبہ کی لاش ڈجکوٹ میں سیم نالے سے برآمد ہوئی تھی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولہ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مقتولہ جی سی یونیورسٹی میں ایم اے انگریزی کی طالبہ تھی۔

فیصل آباد پولیس اب تک کسی ایک بھی ملزم تک نہ پہنچ سکی ہے اور ملزمان قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ پولیس نے شبہ میں 1 نوجوان کو حراست میں لیا تاہم تفتیش کے بعد چھوڑ دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اب تک واردات کا کوئی سرا ہاتھ نہیں آیا۔ لڑکی کا موبائل ڈیٹا حاصل کیا ہے امید ہے اس کے ذریعے ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

ملزمان کے گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے طالبہ کے لواحقین غم کا شکار ہیں۔ عابدہ کے قتل پر سوشل میڈیا پر بھی شہری انصاف کی دہائی دے رہے ہیں۔ عابدہ کے والد کا کہنا ہےکہ ان کی بیٹی کو 5 روز قبل یونیورسٹی کے باہر کار سوار 4 افراد نے اغوا کیا اور اس واقعے میں یونیورسٹی کے طلبہ ہی ملوث ہیں، انہوں نے بیٹی کے اغوا کے خلاف تھانہ گلبرگ میں درخواست دی تھی لیکن پولیس نے چار روز چکر لگوانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا اور کہا کہ تمہاری بیٹی کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |