کراچی میں گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا

کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا


ویب ڈیسک March 31, 2018
کراچی میں اس وقت 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں ؛ فوٹوفائل

شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کی حالیہ لہر کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، تاہم آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں پچھلے چند روز سے جاری گرمی کی لہر ٹوٹنے کے بعد شہریوں نے سکون کا سانس لیا ہے۔

شہر قائد میں اس وقت 15 سے 18 کلو میٹر کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہیں۔ سمندر کی سمت سے چلنے والی ہلکی ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت کم محسوس ہو رہی ہے۔ صبح 11 بجے شہر کے مختلف علاقوں کا درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈتک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے جس نے عوام کا جینا دوبھر کرکے رکھ دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں