پنجاب بھر میں ظلم و جبر کا راج ہے سراج الحق
ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ظلم و جبر کا راج ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے چک 44 جنوبی میں ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والے بچے کی نماز جنازہ پڑھانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج ہے، پورے پنجاب بالخصوص سرگودھا میں ظلم اور جبر کا راج ہے، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ انہوں نے صوبے میں امن قائم کر دیا ہے، لیکن 11 سالہ بچہ یہ پوچھتا ہے کہ میرا قاتل کون ہے، میں حکمرانوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے لئے پولیس بھی موجود ہے آپ کے لئے سکیورٹی بھی موجود ہے لیکن عوام کی حفاظت کے لیے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد
سراج الحق نے کہا کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم اس کا خون حکمرانوں کے سر پر ہی سمجھیں گے، ہم حکمرانوں سے کہیں گے کہ اس بچے کے قاتل کو گرفتار کرے۔ نماز جنازہ کے بعد سراج الحق کی قیادت میں جماعت اسلامی کی جانب سے سرگودھا میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کے نائب امیر احسن سعید ڈھلوں کا صاحبزادہ عبدالرحمن گزشتہ رات ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔