جامشورو انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرک میں تصادم 10 افراد جاں بحق

حادثے میں کوچ میں سوار 4 خواتین اور 6 مرد مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 22 مسافر زخمی ہوئے

حادثے میں کوچ میں سوار 4 خواتین سمیت 10افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 22 مسافر زخمی ہوئے ، فوٹو: ایکسپریس نیوز

انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 10 مسافر جاں بحق ہو گئے.

مسافر کوچ سچل گوٹھ کراچی سے لاڑکانہ جا رہی تھی کہ جامشورو سے انڈس ہائی وے پر 44 کلو میڑ کے فاصلے پر جیسے ہی انڑ پور موڑ کے مقام پر پہنچی سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی، بس میں 44 مسافروں سوار تھے۔


عینی شاہدین کے مطابق ڈرائیور اسپیڈ میں تھا کہ اچانک گدھا سامنےآنے کی وجہ سے اس نے بچانے کی کوشش کی تو سامنے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی ، حادثے میں کوچ میں سوار 4 خواتین سمیت 10افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 33 مسافر زخمی ہوئے، کوچ مکمل طور پر تباہ ہو گئی جسے ایک لوڈر کی مدد سے سیدھا کیا گیا۔

حادثے کے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ایدھی رضا کاروں نے سول اسپتال جامشورو اور سول اسپتال حیدرآباد پہنچادیا جبکہ 2 شدید زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story