مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث 19 افراد گرفتار

گرفتار افراد پر اسلامک سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں، ڈی جی نیب راولپنڈی


ویب ڈیسک March 31, 2018
گرفتار افراد پر اسلامک سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں، ڈی جی نیب راولپنڈی۔ فوٹو ؛ فائل

نیب نے مضاربہ کرپشن اسکینڈل میں ملوث مزید 19 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدنامِ زمانہ مضاربہ اسکینڈ ل میں ملوث مزید 19 افراد کو نیب راولپنڈی نے گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کے مطابق گرفتار کئے گئے افراد پر اسلامک سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دہی اور بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

عرفان منگی کا کہنا تھا کہ نیب معاشرے کو بدعنوان عناصر سے پاک کرنے کے لئے اپنی مہم جاری رکھے گا، مضاربہ کرپشن اسکینڈل سے متعلق اب تک 9 ہزار 584 افراد کی شکایات موصول ہوچکی ہیں اور اس حوالے سے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ وہ مضاربہ اسکینڈل میں لوٹی گئی رقم کی واپسی کے لئے کوششوں کو مزید تیز کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں