تحریک انصاف کی دو وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں
خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن وجیہہ الزمان نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا
ISLAMABAD:
سیاسی مخالفین نے پاکستان تحریک انصاف کی دو وکٹیں ایک ساتھ گرادیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف سے ناراض رہنما سیاسی راستے بدلنے لگے۔ مسلم لیگ ق نے پی ٹی آئی کی ایک وکٹ گرا دی۔ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن وجیہہ الزمان سیکڑوں ساتھیوں سمیت چوہدری شجاعت کے گھر پہنچے اور ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ نے وجیہہ الزمان اور ساتھیوں کا استقبال کیا۔ وجیہہ الزمان ن لیگ کے ٹکٹ پر مانسہرہ سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ کامیابی کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔
ادھر سابق ایم این اے احمد رضا مانیکا نے بھی اختلافات شدت اختیار کرجانے کے باعث تحریک انصاف کو خداحافظ کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ احمد رضا مانیکا نے تحریک انصاف چھوڑنے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے لئے بہت سی سیاسی جماعتیں رابطے میں ہیں۔ احمد رضا مانیکا تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر او ر پاکپتن کے ضلعی صدر تھے۔