نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہوسکتاعمران خان

شہبازشریف نے سارے پیسے اپنی تشہیر پر لگا دیئے لیکن 4 ارب روپے کا ایک اسپتال نہ بنا سکے، عمران خان


ویب ڈیسک March 31, 2018
شہبازشریف نے سارے پیسے اپنی تشہیر پر لگا دیئے لیکن 4 ارب روپے کا ایک اسپتال نہ بنا سکے، عمران خان : فوٹو : فائل

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔

میں شوکت خانم ہسپتال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرا پاکستان میں علاج ہوا مجھے باہر نہیں جانا پڑا، عمران خان


چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، پرویزخٹک، جہانگیر ترین کے ہمراہ چیئرمین سیکریٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں پریس کانفرنس کی، عمران خان نے کہا کہ اسحاق ڈار، نواز شریف اور کلثوم نواز کے بعد شہباز شریف باہر علاج کروانے گئے، میرا دو مرتبہ شوکت خانم ہسپتال میں علاج ہوچکا ہے، میں شوکت خانم ہسپتال کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرا پاکستان میں علاج ہوا مجھے باہر نہیں جانا پڑا۔

نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے ہمارا اتحاد نہیں ہوسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی


عمران خان نے کہا کہ میں نے تین برس قبل کہا تھا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پیسہ چلتا ہے اس وقت حکومت نے میری بات نہیں سنی، اب (ن) لیگ ہار گئی ہے تو کہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، نوازشریف یا آصف زرداری جیسے کرپٹ لیڈروں سے ہمارا اتحاد نہیں ہوسکتا۔

پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 635 ارب تھا جس میں سے 55 فیصد لاہور میں خرچ ہوا، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے احساس محرومی میں بڑی صداقت ہے، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 635 ارب تھا جس میں سے 55 فیصد لاہور میں خرچ ہوا،شہباز شریف کی من پسند کنسٹرکشن کمپنیوں میں سے ایک حبیب کنسٹرکشن نے ملتان میٹرو کا ٹھیکہ 94 کروڑ روپے میں حاصل کیا اور اب اس منصوبہ کی لاگت 121 فیصد اضافہ کیساتھ 2 ارب روپے کردی گئی ہے، ایک کمپنی ''زیٖڈ کے بی'' کو فیروز پور روڈ تا ملتان روڈ کا ٹھیکہ 40 کروڑ روپے میں دیا گیا اور اب اس منصوبے کی لاگت 600 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب روپے ہو چکی ہے۔

وزیراعظم کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ نوازشریف کو چھوٹ یعنی این آر او مل جائے، چیئرمین تحریک انصاف


عمران خان نے کہاکہ وزیراعظم کا صرف ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ نوازشریف کو چھوٹ یعنی این آر او مل جائے، مجھ پر اگر حملہ ہوا تو مجھ سے سب سے زیادہ جسے تکلیف ہے وہی حملہ کروائے گا، عمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا کا جواب 29 اپریل کو مینار پاکستان جلسے میں دوں گا۔

یہ یونیورسٹیاں اور ہسپتال اس لیے نہیں بناتے کہ اس سے پیسہ نہیں بنتا، عمران خان


چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ چائنیز کمپنی کے سی ای او نے اعتراف کیا کہ وہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کا فرنٹ مین ہے، یہ یونیورسٹیاں اور ہسپتال اس لیے نہیں بناتے کہ اس سے پیسہ نہیں بنتا۔

دوسری جانب یتیم خانہ چوک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تعلیم، پینے کے پانی اور صحت پر خرچ ہونیوالا پیسہ حکمران کھا گئے، عوام نے نئے پاکستان کیلئے فیصلہ کرنا ہے، علاوہ ازیں چیئرمین پی ٹی آئی شہر کے 12مقامات پر لگائے جانے والے ممبر سازی کیمپوں کے دورے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں