ایس آربی کا قیام ہوزری سیکٹران پٹ ٹیکس ریفنڈ سے محروم

حکام سیلزٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے کا اعتراض لگا کرکلیم التوا میں ڈال دیتے ہیں


Business Reporter August 10, 2012
حکام سیلزٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے کا اعتراض لگا کرکلیم التوا میں ڈال دیتے ہیں

سندھ بورڈ آف ریونیو (ایس آربی) کے قیام کے بعد سے ہوزری ونٹ ویئر سیکٹر کے برآمدکنندگان سروس پرووائیڈر کے جاری کردہ انوائسز پر ان پٹ ٹیکس ریفنڈ کے حصول سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ برآمدکنندگان کی جانب سے داخل کردہ ان پٹ ٹیکس کلیمز کو متعلقہ حکام سیلزٹیکس گوشوارہ جمع نہ کرانے کا اعتراض لگا کرالتوا میں ڈال دیتے ہیں۔

آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم پاریکھ نے بتایا کہ ایف بی آر کی جانب سے سندھ میں سروس پرووائیڈر کی جاری کردہ سیلز ٹیکس انوائس کی تصدیق نہیں کی جا رہی جس کیلیے ایف بی آر کے متعلقہ حکام کو باقاعدہ ایسا خودکارسسٹم متعارف کرانے کی ضرورت ہے

جس سے صوبائی سیلزٹیکس اتھارٹی کا نظام بھی منسلک ہو تاکہ ان پٹ اور آئوٹ پٹ کی تصدیق کا مسئلہ حل ہوسکے اور برآمدکنندگان کو ان پٹ ٹیکس ریفنڈ کی مد میں پھنسی ہوئی خطیر رقم کی ادائیگیاں ممکن ہوسکیں جو تاحال تصدیق کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے التوا کا شکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں