کراچی رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن متعدد افراد گرفتار اسلحہ برآمد

رینجرز نےلانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ٹارگٹڈکارروائی کی جبکہ پولیس نےبلوچ پاڑہ اورپٹیل پاڑہ کےمختلف علاقوں میں کارروائی کی


ویب ڈیسک April 09, 2013
پولیس کی نفری نے پٹیل پاڑہ میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا فوٹو : فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کےاسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، رینجرز نے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ٹارگٹڈکارروائی کی جس میں 300 اہلکاروں نے حصہ لیا، اس دوران علاقے کو سیل کرکے لوگوں کی آمدروفت معطل کردی گئی جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران رینجرز نے 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مختلف اقسام کے 17 ہتھیار برآمد کرلیے۔

دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری نے جمشید کوارٹرز میں واقع بلوچ پاڑہ میں مخصوص مقامات پر چھاپے مار کر 3 افراد کو حراست میں لے لیا، بلوچ پاڑہ میں کارروائی مکمل کرکے پولیس کی نفری پٹیل پاڑہ میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر اور دیگر مقامات پر چھاپے مارے اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار افراد سےدو ٹی ٹی پستول بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں