لاہورہائیکورٹ کے جج منصورعلی نےآرٹیکل 62 63 کےاطلاق کا کیس فل بنچ بھجوادیا

الیکشن کمیشن ٹربیونل اور فل بنچ کو نیب ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نادرا کاریکارڈ فراہم کرے، جسٹس منصور علی شاہ


ویب ڈیسک April 09, 2013
الیکشن کمیشن ٹربیونل اور فل بنچ کو نیب ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نادرا کاریکارڈ فراہم کرے، جسٹس منصور علی شاہ. فوٹو فائل

ہائی کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کیس کوفل بنچ میں بھجوا دیا، فل بنچ کل سے کیسوں کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ٹربیونل میں اپیلیں دائرکرنے والے امیدواروں کی فہرستیں تیار کرے اور ٹربیونل اور فل بنچ کو نیب ، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نادرا کاریکارڈ فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل آئین کے آرٹیکل 62اور63 پرعملدرآمد کرانے کے لئے الیکشن کمیشن کی آنکھیں بند تھیں لیکن موجودہ الیکشن کمیشن اس پر اپنی آنکھیں کھول لی ہیں۔

جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ اہم سوال یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شقوں کے مطابق امیدواروں کی اہلیت کا فیصلہ کس نے کرنا ہے، عدالتوں نے یا عوام نے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دائر ہونے والی امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت بھی فل بنچ کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |