وادی تیراہ میں فورسز کا آپریشن 100سےزائد شدت پسند ہلاک 13 اہلکار شہید

لشکر اسلام، انصارالاسلام،تحریک طالبان کےدرمیان کئی ہفتوں سےجاری جھڑپوں کےبعد آپریشن شروع کیا گیا،برطانوی نشریاتی ادارہ


Online April 09, 2013
وج نے کالعدم تنظیموں کے زیر تسلط علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔،فرانسیسی خبررساں ایجنسی فوٹو:اے ایف پی/فائل

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 100 سے زائد شدت پسند ہلاک جبکہ 13 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطا بق پاکستانی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ سے شروع ہونے والے آپریشن میں اب تک 100 سے زائد شدت پسند ما رے گئے ہیں جبکہ اس کارروائی میں 13 اہلکار بھی شہید ہوئے ۔ خیبر ایجنسی کے اس علاقے میں آپریشن 3 کالعدم شدت پسند تنظیموں لشکر اسلام، انصارالاسلام اور تحریک طالبان کے مابین کئی ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔


فرا نسیسی خبر رساں ادارے نے فوجی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں سیکورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے جس کے ذریعے فوج نے کالعدم تنظیموں کے زیر تسلط علاقے کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔


اقوام متحدہ کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ان جھڑپوں کے نتیجے میں تیراہ سے 40ہزار سے زیادہ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کی تنظیم ایچ آر سی پی نے بھی وادی تیراہ کی خراب صورتحال پر تشویش ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں