پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا، وزارت خزانہ


ویب ڈیسک March 31, 2018
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا،وزارت خزانہ۔ فوٹو: فائل

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 86 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 96 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 65 روپے 30 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 76 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ کمی اوگرا کی سفارش پر وزیراعظم کی منظوری کے بعد کی گئی ہے جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھیجی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں