بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران ایک جوان شہید

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 31, 2018
دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ''آپریشن رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مستونگ اور کابو میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک اور آپریشن کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں