لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن کی بیگم جیا بچن 65 برس کی ہو گئیں

جیابچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


April 09, 2013
فلم بنسی برجو اور زنجیر میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد 1973 میں اس جوڑی نے شادی کرلی. فوٹو: پبلسٹی

بالی ووڈ کی مایہ ناز اداکارہ اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی بیگم جیا بچن65 برس کی ہو گئیں۔


9 اپریل 1948 کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور کے ایک بنگالی خاندان میں جنم لینے والی جیا بہادری نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کی شروعات 1963 میں فلم ''مہانگر'' سے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کی۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بطور ہیروئن جیا بہادری کی پہلی فلم"گڈی"تھی جس کے بعد انہوں نے "ابھیمان"،جوانی دیوانی، باورچی، پیا کا گھر، زنجیر، سلسلہ، شعلے، ہزار چوراسی کی ماں، فزا، کبھی خوشی کبھی غم اور کل ہونا ہو جیسی کامیاب فلموں میں کام کرکے بہترین اداکارہ اور معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔


فلم بنسی برجو اور زنجیر میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے بعد 1973 میں اس جوڑی نے شادی کرلی جس کے بعد انہوں نے ابھیمان، چپکے چپکے، شعلے اور سلسلہ جیسی کامیاب فلمیں بالی ووڈ کو دیں۔ کامیاب اداکارہ ،بیوی اور سیاستدان کی حیثیت سے خود کو منوانے والی جیابچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز سمیت بھارت کے چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ پدما شری سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں