چیف جسٹس کا اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم

میری ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی میرا نام بھی نہیں لے گا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار


ویب ڈیسک April 01, 2018
میری ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی میرا نام بھی نہیں لے گا، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار۔ فوٹو:فائل

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی میں نکاسی آب منصوبوں کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے شہر میں لگے اپنے تعریفی پوسٹرز ہٹانے کا حکم دیا۔



چیف جسٹس نے کہا کہ واٹر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ کچھ پیش رفت ہوئی ہے، انشاءاللہ یہاں 2 ماہ میں کچھ نہ کچھ کرلوں گا، کراچی میں روز بھی بیٹھنا پڑے تو بیٹھوں گا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے پوسٹرز لگانے والے ڈاکٹرز کو حکم دیا کہ مجھے پوسٹرز نظر نہیں آنے چاہئیں، میرے پوسٹرز فوری ہٹائیں، میری ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی میرا نام بھی نہیں لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ سمجھتے ہیں ٹیک اوور کرنے کے چکر میں ہوں؟ چیف جسٹس

کراچی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں پوسٹرز اور بینرز لگا دیئے گئے ہیں جن پر مختلف نعرے درج ہیں۔ عدل و انصاف فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں کہا گیا ہے کہ ' کون بدلے گا نظام ججز، فوج اور عوام۔ سیاست نہیں انصاف، عوامی حقوق کی جنگ ثاقب نثار تیرے سنگ'۔ سندھ ڈاکڑرز فورم کی جانب سے لگائے گئے پوسٹرز میں لکھا ہے کہ 'شکریہ چیف جسٹس، عوام کا حق صحت سیاست نہیں انصاف ہے'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔