بجلی کے معاملے میں پنجاب سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے شہبازشریف

پنجاب کے عوام بھی پاکستانی ہیں ناانصافی کا خاتمہ حکومت کا آئینی و قانونی فریضہ ہے،شہبازشریف


ویب ڈیسک April 09, 2013
لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں عوام کا ساتھ دیا تھا اب بھی عوام مجھے اپنے ساتھ پائیں گے،شہبازشریف فوٹو : فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی کے معاملے میں پنجاب سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے جس کا نگراں حکومت نوٹس لے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کے خاتمے کے باوجود بجلی کی فراہمی کے معاملے میں پنجاب سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ بجلی کا شارٹ فال ایک تہائی جبکہ پنجاب میں لوڈشیڈنگ 50فیصد سے زائد ہے، پنجاب کے عوام بھی پاکستانی ہیں ناانصافی کا خاتمہ حکومت کا آئینی و قانونی فریضہ ہےلوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں عوام کا ساتھ دیا تھا اب بھی عوام مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت فی الفور یہ مسئلہ وفاقی سطح پر اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری بند ہو رہی ہے، وزیراعظم کو صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |