سعودی عرب کی حکومت کا سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ

سعودی عوام کی جانب سےمذہبی آزادی اورخواتین کےحقوق جیسےخیالات شئیرکئےجاتےہیں جس سے نظام بادشاہت کو خطرات لاحق ہوگئےہیں


ویب ڈیسک April 09, 2013
حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں حکومتی فیصلے پر سخت تنقید ہورہی ہے۔، فوٹو: جمال خورشید

سعودی عرب کی حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سعودی عرب میں60 لاکھ سے زائد افراد فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔ ٹوئیٹر بھی سعودی عوام کے اظہار خیال کا بہت بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔عرب دنیا میں سعودی عرب میں سب سے زیادہ ٹوئیٹر استعمال ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا کے اس انقلاب نے سعودی عرب میں مذہبی آزادی،مساوات اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بادشاہت کی جڑیں کھوکھلی کرنا شروع کردی ہیں۔


سعودی عوام کی طرف سے سوشل میڈیا پر مذہبی آزادی اور خواتین کے حقوق جیسے خیالات اور نظریات شئیر کئے جاتے ہیں اور ان خیالات میں جمہوریت کی تڑپ اور نظام بادشاہت کی مخالفت برھتی جا رہی ہے،اس خطرے کے پیش نظر سعودی حکومت نے سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کے اس فیصلے کی وجہ سے سعودی عرب سمیت دنیا بھرمیں حکومتی فیصلے پر سخت تنقید ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں