ٹی 20 سیریز نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی حصار قائم

آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر دیا


Sports Reporter April 01, 2018
شائقین کو رات7 بجے تک داخلے کی اجازت دی جائے گی،شٹل سروس بھی میسر۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکیلیے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا۔

کراچی میں9سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،آئی سی سی کے سیکیورٹی کنسلٹنٹ بریگیڈیئر رچرڈ ڈینس نے بھی نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا ہے۔

بریگیڈیئر رچرڈ ڈینس نے کہا کہ اتوار کو پہلے میچ کیلیے رینجرز اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابل تعریف ہیں، امید ہے کہ شائقین کرکٹ نظم وضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے9برس بعد ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں سے لطف اندوز ہوںگے۔

دریں اثنا پی ایس ایل فائنل کی طرح اتوار کو بھی صرف ٹکٹ رکھنے والوں اور ایکریڈیشن کارڈ کے حامل افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، قومی شناختی کارڈ دکھانا بھی لازمی ہوگا، شائقین کرکٹ کو شہر کے مختلف حصوں سے اسٹیڈیم تک پہنچانے کیلیے مخصوص مقامات پر اسپیشل شٹل سروس کا اہتمام کیا گیا ہے، شہر میں گرمی کی شدت کو پیش نظر رکھتے ہوئے شائقین کو رات7 بجے تک اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں