آزاد کشمیر میں 16 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

لاش نالے میں پھینک دی،لواحقین کا مظاہرہ ،پولیس نے کارروائی نہیں کی، والد


خبر ایجنسی April 01, 2018
لاش نالے میں پھینک دی،لواحقین کا مظاہرہ ،پولیس نے کارروائی نہیں کی، والد۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: آزاد کشمیر میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں 3 ہفتے قبل لاپتہ ہونے والی ایک لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش برساتی نالے میں پھینک دی گئی۔

پولیس کے مطابق علی سوجل کے نواحی علاقے جبوتہ علی میں ایک 16 سالہ لڑکی کی تشدد زدہ لاش برساتی نالے سے ملی ہے۔ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتولہ کے لواحقین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لڑکی کے والد نے الزام عائدکیا کہ انھوں نے 3 ہفتے قبل اپنی بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیںکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں