سپریم کورٹ نے سندھ و سمٹ بینک کا انضمام روک دیا

عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے جب کہ عدالت نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کی بیلنس شیٹ بھی طلب کرلی۔


کورٹ رپورٹر April 01, 2018
عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے جب کہ عدالت نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کی بیلنس شیٹ بھی طلب کرلی۔ فوٹو : فائل

DERA GHAZI KHAN: سپریم کورٹ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام روکتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ کے روبرو سندھ بینک اور سمٹ بینک کے انضمام سے متعلق سماعت ہوئی، عدالت عظمیٰ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کا انضمام روک دیا، عدالت نے گورنر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری کردیے جب کہ عدالت نے سندھ بینک اور سمٹ بینک کی بیلنس شیٹ بھی طلب کرلی۔


چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر دونوں بینکوں کا انضمام نہیں ہوسکتا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں