وزارت تجارت کے ذیلی اداروں میں تقرریوں کو عمل منسوخ

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھیں گے،این اوسی ملنے پرتعیناتیوں کا عمل شروع کیاجائیگا،ترجمان وزارت تجارت


علیم ملک April 01, 2018
آسامیاں مشتہر،بعض انٹرویوزہوچکے،کچھ ہوناتھے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزارت تجارت کی جانب سے اعلیٰ سطح پر تعیناتیوں کے عمل میں قوانین کی خلاف ورزیوں پرچیئرمین آئی پی او، چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ، این ٹی سی ممبران کی تعیناتیوں کا عمل منسوخ کردیاگیا ہے۔

ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایاکہ وزارت تجارت نے اسٹیبلشمبٹ ڈویژن کی جانب سے اعتراض کرنے پر تعیناتیوں کا عمل منسوخ کردیا ہے اور اب اس عمل کو نئے سرے سے شروع کیا جائے گا۔ وزارت تجارت نیِ اپنے ذیلی اداروں میں اعلیٰ سطح پر تعیناتیوں کے عمل میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے این او سی نہیں لیا تھا جس کی وجہ سے اس عمل پر اعتراض کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے 2 ممبران کے تقرر کے لیے 29مارچ کو انٹریوز لیے گیے تھے لیکن اب اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تعیناتیوں کے عمل کو رولز کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے اوراسٹبلشمبٹ ڈویژن کے اعتراض پر وزارت تجارت نے تعیناتی کا عمل منسوخ کردیا ہے۔

چیئرمین آئی پی او کے لیے انٹرویوز 2اپریل کو شیڈول تھے جو اب منسوخ کردیے گئے ہیں، چیئر مین آئی پی او، چیف ایگزیکٹو ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی، این ٹی سی ممبران کے تقرر کے لیے آسامیاں مشتہر کی گئی تھیں، اب وزارت تجارت تعیناتیوں کا عمل ازسرنو شروع کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف ایگزیکٹو ٹی ڈیپ کی تعیناتی کا عمل بھی منسوخ کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وزارت تجارت کے ترجمان سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجا رت این او سی کے حصول کے لیے جلد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے این او سی کے بعد ان عہدوں پر تعیناتیوں کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں