پاکستان میں ہر 10 میں سے ایک شخص بے روز گار ہے وفاقی ادارہ شماریات 

شہروں میں بے روزگاری کی شرح میں 10.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ گاؤں میں یہ اضافہ 16.3 فیصد تک ہوا،ادارہ شماریات


ویب ڈیسک April 09, 2013
اکتوبر 201سے دسمبر2012 کے دوران بے روزگاری کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے،وفاقی ادارہ شماریات فوٹو: فائل

پاکستان میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے اور ملک میں ہر 10 میں سے ایک شخص بے روزگار ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں اکتوبر2012 سے دسمبر2012 کے دوران بے روزگاری کی شرح 6 فیصد سے بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ شہروں میں بے روزگاری کی شرح میں 10.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ گاؤں میں یہ اضافہ 16.3 فیصد تک ہوا ہے۔

سابقہ حکومت نے دیہی علاقوں میں لوگوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے 8 کھرب روپے وقف کئے، سب سے زیادہ روزگار کے مواقع محکمہ زراعت کی جانب سے فراہم کئے گئے تاہم اس کی شرح بھی 46.3 فیصد سے کم ہو کر 5. 45 فیصد ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 4 لاکھ افراد کا بے روزگار ہونا معیشت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں