بھارت میں بندر نومولود بچہ اٹھا کر لے گئے

16 دن کا نوزائیدہ بچہ اپنے گھر میں والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اٹھا لیا، مقامی میڈیا


ویب ڈیسک April 01, 2018
16 دن کا نوزائیدہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اٹھا لیا، مقامی میڈیا : فوٹو : فائل

ریاست اڑیسہ کے گاؤں تلابستا میں والدہ کے ساتھ سوئے 16 دن کے نومولود بچے کو بندر اٹھاکرلے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک میں بندر ایک نومولود بچے کو اٹھاکر لے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تلابستا گاؤں میں 16 دن کا نوزائیدہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اٹھا لیا، ماں نے جب بندر کو بچہ اٹھا کربھاگتے دیکھا تو شور مچایا تاہم اہل علاقہ کے جمع ہونے تک بندر بھاگ چکا تھا۔

اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور آگ بجھانے والے محکمے کو اطلاع دی جو فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے اور 30 افراد پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں بچے کی تلاش میں بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی قیادت کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسر سنگرام کیشری نے بتایا کہ والدہ کے مطابق بچے کے گلے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسے رونے میں تکلیف ہے اس لئے بچے کے رونے کی آواز نہ سننے کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق جنگلات کے تیزی سے ختم ہونے کے باعث بندروں نے رہائشی علاقوں کا رخ کرلیا ہے اور گزشتہ چند دن کے دوران علاقے میں بندروں کے حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، محکمہ جنگلات کو متعدد بار شکایات کی گئیں تاہم تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں