سوئی گیس کمپنی نے لوشیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کے الزامات کو مسترد کردیا

کے الیکٹرک اپنی خامیاں اور کمزوریاں چھپانے کےلیے گمراہ کن الزام نہ لگائے، ترجمان ایس ایس جی سی


ویب ڈیسک April 01, 2018
کے الیکٹرک اپنی خامیاں چھپانے کےلیے گمراہ کن الزام نہ لگائے، ترجمان ایس ایس جی سی فوٹو:فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کراچی میں لوشیڈنگ سے متعلق کے الیکٹرک کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان ایس ایس جی سی شہباز اسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک اپنی خامیاں اور کمزوریاں چھپانے کے لے ایس ایس جی سی پر الزام نہ لگائے، اوگرا کے قانون کے تحت گیس سپلائی ایگریمنٹ (جی سی اے) کے بغیر کسی صارف کو گیس فراہم نہیں کرسکتے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک کو اوگرا کے قوانین کے مطابق کئی مرتبہ جی سی اے کرنے کو کہا مگر ان کی طرف سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اوگرا کے قوانین کے مطابق گیس سپلائی ایگریمنٹ کرنے کے لۓ گیس ڈپازٹ جمع کرانا لازمی ہے، ایس ایس جی سی کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دینا گمراہ کن ہے، ایس ایس جی سی کے الیکٹرک کو ایک مرتبہ پھر ایگریمنٹ کرنے کی دعوت دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے ہوگیا

گزشتہ روز ایس ایس جی سی کے ترجمان شہباز اسلام نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک ایس ایس جی سی کی 80 ارب روپے کی نادہندہ ہے، ایس ایس جی سی نے کے الیکٹرک کی سپلائی بند نہیں کی، انہیں جتنی گیس دی جارہی تھی اتنی ہی دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گرمی کی لہر آتے ہی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار ایس ایس جی سی کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی میں کمی کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں