کراچی میں مزید 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق تعداد 64 ہوگئی

ملیریا اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے كراچی میں ہنگامی بنیادوں پرجراثیم كش ادویات کا اسپرے کیا جائے گا، نگراں وزیر صحت


Numainda Express April 09, 2013
گزشتہ سال بھی كراچی كے مختلف علاقوں سے 731 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جن میں سے 4 افراد بعد ازاں زندگی كی بازی ہار گئے تھے، ڈینگی سرویلینس سیل فوٹو: فائل

شہركے مختلف علاقوں میں مزید 9 افراد ڈینگی وائرس كا شكار ہوگئے جس كے بعد جنوری سے اب تک متاثرہ مریضوں كی مجموعی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

نگراں وزیر صحت ڈاكٹر جنید علی شاہ کا کہنا ہے كہ ملیریا اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ كے لیے كراچی میں ہنگامی بنیادوں پر جراثیم كش ادویات كے اسپرے مہم كا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سرویلینس سیل كی طرز پر ملیریا كا بھی سرویلینس سیل قائم كیا جائے گا كیونكہ ہر سال كراچی سمیت اندرون سندھ میں ملیریا سے متاثرہ مریضوں كی بڑی تعداد رپورٹ ہوتی ہے۔

دوسری جانب ڈینگی سرویلینس سیل كے مطابق گزشتہ سال بھی كراچی كے مختلف علاقوں سے 731 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جن میں سے 4 افراد بعد ازاں زندگی كی بازی ہار گئے تھے تاہم سابق وزیر صحت ڈاكٹر صغیر احمد كی ہدایت پر متاثرہ مریضوں كو علاج كی سہولتیں بلا معاوضہ فراہم كی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں