افغانستان میں نیٹو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 2 امریکی فوجی ہلاک
طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے خاص تربیت یافتہ جنگجوؤ ں نے ہیلی کاپٹر مار گرایا
افغانستان کے مشرقی علاقے میں نیٹو کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی بھی ہلاک ہو گئے جب کہ طالبان نے ہیلی کاپٹر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایساف کے ترجمان نے حادثے میں 2 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق علاقے میں طالبان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی گئی جب کہ طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے خاص تربیت یافتہ جنگجوؤ ں نے ہیلی کاپٹر مار گرایا۔
عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ہیلی کاپٹر صوبہ ننگرہار جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے کے علاقے پچیروااگام میں گر کر تباہ ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قندھار میں شدید طوفان کے باعث بھی ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں 5 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔