ٹھٹھہ میں شیرازی برادران کا پیپلز پارٹی چھوڑکر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان

گڑھی خدا بخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں پارٹی قیادت کا رویہ انتہائی خراب تھا، شفقت شاہ شیرازی

شیرازی خاندان کو ضلع ٹھٹھہ کی سیاست میں کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

سندھ کے معروف سیاسی شیرازی خاندان نے پیپلز پارٹی سے اختلافات کے بعد ایک بار پھر پارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت میں انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔


ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شفقت شاہ شیرازی کا کہنا تھا کہ انہیں گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جہاں پارٹی قیادت کا ان کے ساتھ رویہ انتہائی خراب تھا اس لئے وہ پیپلز پارٹی کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں۔ جس کی وجہ سے اب این اے237 ٹھٹھہ سے ریاض شاہ شیرازی اور پی ایس 84 سے شیرازی گروپ کے سربراہ اعجاز شاہ شیرازی آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ شیرازی خاندان ماضی میں بھی پیپلز پارٹی کا حصہ تھے اورانہیں ضلع ٹھٹھہ کی سیاست میں کلیدی حیثیت حاصل ہے،ماضی میں ان کے خاندان کے افراد قومی اور سندھ اسمبلی کے ارکان منتخب ہوچکے ہیں۔ 11مارچ 2013 کو فریال تالپور کی کوششوں سے وہ ایک بار پھر پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے تھے۔
Load Next Story